صنعاء: یمن کے شہر الحدیدہ اور تعز میں سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملوں میں 60 سے زائد افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی شہر تعز میں سعودی اتحادی افواج کے
فضائی حملے میں کم از کم 20 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
تعز میں حملے کے چند ہی گھنٹوں کے بعد حوثی باغیوں کے زیر قبضہ شہر الحدیدہ
میں قائم ایک جیل کمپلیکس پر کئے جانے والے اتحادی افواج کے فضائی حملے
میں 40 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں
زخمی ہوگئے۔ اس خبر کوبھی پڑھیں: یمن میں جنازے پر فضائی بمباری سے 160 سے زائد افراد ہلاک- یمنی حکام نے فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی اتحادی
افواج نے مغربی بندرگاہ الحدیدہ کے سیکیورٹی ہیڈ کواٹر میں واقع ایک عارضی
جیل کی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں فوری طور پر قیدیوں اور سیکورٹی فورسز
کے اہلکاروں سمیت 40 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جب کہ حوثی باغیوں کے
ترجمان کے مطابق فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 45 سے بھی
زائد ہے۔